پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق 2 زخمی

ابتدائی شواہد سے فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 04, 2015
پولیس نے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے فوٹو: فائل

تہکال میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


پولیس نے واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں