پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی

میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرزبھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 04, 2015
انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ، آئی ایس پی آر. فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی جب کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔


آرمی چیف کی جانب سے میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے دیگر بریگیڈیئرز میں ندیم ذکی،شاہین مظہر، محمد عامر، شاہد پرویز، بریگیڈیئر نادرخان ، منظور احمد ،ارشد محمود، محمد عامر، حفیظ الرحمان،وسیم اشرف، محمد کلیم، سردار طارق، طاہر مسعود، اظہر عباس، چراغ حیدر، انیس اکبر ،محمد کلیم، باسط رضا، محمد عدنان ، وسیم اشرف، نعمان مسعود، فیض حامد، زاہد حامد، نعیم نقی، ظفر اقبال شامل ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |