عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کیلئے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ایف آئی اے کو ایک ہفتہ کے اندر عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کی ہدایت کی تھی
لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی سربراہی میں ٹیم دبئی پہنچ گئی جب کہ ٹیم میں شامل دیگر دو افسران ہفتہ کی شام دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں 2 چھٹیوں کے باعث ٹیم 2 روز تک اپنی قانونی کارروائی کا آغاز نہیں کرسکے گی اس لیے اتوار سے ملزم کی حوالگی سے متعلق کارروائی شروع کی جائے گی جب کہ ملزم کی حوالگی کے لیے عدالتی چارہ جوئی اور دیگر قانونی مراحل میں بھی کئی دن لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو 29 دسمبر کو دبئی سے انٹرپول نے گرفتار کیا تھا جو 38 روز سے وہاں جیل میں قید ہے جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کے لیے ایف آئی اے ٹیم کو ایک ہفتے میں دبئی بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔