لاہور میں جنونی شخص نے فائرنگ سے 3 خواتین کو قتل کرکے خود کشی کرلی

واقعے میں ہلاک ہونے والی خواتین ماں بیٹیاں تھیں جب کہ ان کا آپس میں خاندانی تنازع چل رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک February 04, 2015
مقتول محمد بشیر قتل ہونے والی خاتون کے شہر کا دوست تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

قذافی اسٹیڈیم کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کرکے 3 خواتین کو قتل کردیا جب کہ واقعے کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی میں سوار 3 خواتین اور محمد بشیر نامی شخص کا جھگڑا ہوا جو اس قدر شدت اختیار کر گیا کہ محمد بشیر نے کار میں موجود تینوں خواتین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین مائرہ اور نائلہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی خدیجہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، خواتین کو قتل کرنے کے بعد محمد بشیر نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے درمیان خاندانی تنازع چل رہا ہے جس میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خواتین ماں بیٹیاں تھیں جب کہ محمد بشیر اس خاتون کے شہر کا دوست تھا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں