عثمان یوسف مبین کو چیرمین نادرا مقرر کردیا گیا

وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سفارش پر عثمان یوسف مبین کو چیرمین نادرا مقرر کیا

عثمان یوسف مبین نادرا میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کررہے تھے، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے عثمان یوسف مبین کی بطور چیرمین نادرا تقرری کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سفارش پر عثمان یوسف مبین کو چیرمین نادرا مقرر کردیا ہے، عثمان یوسف مبین نادرا میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر کام کررہے تھے جن کی بطور چیرمین تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے طارق ملک کو چیرمین نادرا کے عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد امتیاز تاجور کو قائم مقام چیرمین نادرا مقرر کیا گیا تھا۔
Load Next Story