ہاورڈ یونیورسٹی نے عامر خان کو فلم ’’پی کے‘‘ پر لیکچر کے لیے بلا لیا

اپنے لیکچر میں عامر خان فلم میں اپنے کردار اور اس کی تیاری کے حوالے سے تجربات یونیورسٹی کے طلباء سے باتیں شیئر کریں گے

اپنے لیکچر میں عامر خان فلم میں اپنے کردار اور اس کی تیاری کے حوالے سے تجربات یونیورسٹی کے طلباء سے باتیں شیئر کریں گے۔ فوٹو: فائل

ہاورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بالی وڈ اداکار عامر خان کو فلم ''پی کے'' پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کرلیا۔


عامر خان کی فلم ''پی کے'' نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اور اعزاز حاصل کرنے جا رہی ہے ہارورڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ فلم میں عامر خان کے کردار سے متاثر ہوئی جس پر انھوں نے عامر خان کو فلم ''پی کے '' پر لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا ہے جس میں وہ اپنے کردار اور اس کی تیاری کے حوالے سے تجربات یونیورسٹی کے طلباء سے باتیں شیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی 'پی کے' بالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے جب کہ دوسری جانب بھارت بھر میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے اس کے خلاف مظاہرے بھی کئے جا رہے ہیں اور مقامی عدالتوں میں بھی فلم کے خلاف کئی مقدمات چل رہے ہیں۔
Load Next Story