سیمنٹ کی مجموعی فروخت 7 ماہ میں 6 فیصد بڑھ گئی

جولائی تا جنوری مقامی کھپت 9، گزشتہ ماہ 11 فیصد زائد، ماہانہ برآمد میں 15 فیصد کمی


Business Reporter February 05, 2015
جولائی تا جنوری مقامی کھپت 9، گزشتہ ماہ 11 فیصد زائد، ماہانہ برآمد میں 15 فیصد کمی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں سال بہ سال 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014 سے جنوری 2015 کے دوران 2 کروڑ ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ سال میں 1 کروڑ 88 لاکھ 57 ہزار ٹن کی فروخت سے 6.18 فیصد زائد ہے، سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 9.45 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے معاشی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے، ملک کے شمالی علاقے میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 10.63 فیصد کے اضافے سے 11.70 ملین ٹن کے مقابلے میں 12.948 ملین ٹن رہی، ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.76 فیصد کے اضافے سے 2.44 ملین ٹن کے مقابلے میں 2.53 ملین ٹن رہی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.49 فیصد کمی سے 2.78ملین ٹن رہی، اس دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 12.18فیصد کے اضافے سے 1.75ملین ٹن رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2015 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2.89 ملین ٹن رہی جو جنوری 2014 کی 2.73 ملین ٹن کی فروخت سے 5.91 فیصد زائد ہے، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت 11.32 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 2.41 ملین ٹن جبکہ ایکسپورٹ 15 فیصد کمی سے 4 لاکھ 78 ہزار ٹن رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |