ٹیکس وصولیوں میں جولائی تا جنوری 1178 ارب کا شارٹ فال

ایف بی آر کو فروری میں 203.4 ارب اور سہ ماہی میں 680.9 ارب روپے جمع کرنا ہونگے


Irshad Ansari February 05, 2015
ایف بی آر کو فروری میں203.4ارب اور سہ ماہی میں 680.9ارب روپے جمع کرنا ہونگے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: ایف بی آر نے رواں ماہ کیلیے ٹیکس ہدف 203.4 ارب روپے مقرر کردیا ہے جبکہ جولائی تا فروری کیلیے مقررہ ہدف کیلیے رواں ماہ 117.8 ارب روپے اضافی ریونیو اکھٹا کرنا ہوں گے جو ناممکن ہے تاہم جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 680.9 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فروری کیلیے انکم ٹیکس وصولیوںکا ہدف 81.4 ارب، سیلز ٹیکس ہدف 89.5 ارب ، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 12.3 ارب اورکسٹمز ڈیوٹی کا ہدف20.2ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق 3 فروری تک کے اپ ڈیٹڈ عبوری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 117.8 ارب روپے ہے جس کی وجہ سے 8 ماہ کا مجموعی ریونیو ہدف متاثر ہورہا ہے کیونکہ رواں ماہ کیلیے 203.4 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف بھی چیلنج ہے کیونکہ فروری میں عموماً ریونیو کم آتا ہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکورواں ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے 19 فیصد سے زائد گروتھ درکار ہوگی۔ دستاویز کے مطابق جنوری تا مارچ سہ ماہی کیلیے انکم ٹیکس ہدف 288 ارب، سیلز ٹیکس 283.9 ارب ایف ای ڈی 39ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف 70 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں