مویشی منڈی میں بیوپاری بنیادی سہولتوں سے محروم

مویشیوں کو انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیے جانیوالے پانی کے حصول کے لیے انھیں کئی بار انتظامیہ سے رابطہ کرنا پڑرہا ہے


Staff Reporter October 05, 2012
سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کیلیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بیوپاریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سپرہائی وے پر قربانی کے جانور کے لیے لگائی جانے والی مویشی منڈی میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بیوپاری بنیادی سہولتوں سے نہ صرف محروم ہیں بلکہ مویشی اتارنے کے لیے بھی ان سے جگہ فراہم کرنے کی مد میں مبینہ طور پر رقم طلب کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر قربانی کے جانوروں کیلیے قائم کی جانے والی مویشی منڈی میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بیوپاریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مویشیوں کو انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیے جانیوالے پانی کے حصول کے لیے انھیں کئی کئی بار انتظامیہ سے رابطہ کرنا پڑرہا ہے اور پانی نہ ملنے پر انھیں مہنگے داموں پانی خریدکر جانوروں کو پلانا پڑ رہا ہے،مویشی منڈی کے ذرائع کا کہنا ہے چند مخصوص افراد نے مویشی منڈی کی انتظامیہ سے کئی ایکڑ زمین سستے داموں خرید لی ہے جو بعدازاں اندرون ملک سے قربانی کے جانور لیکر مویشی منڈی آنے والے بیویاریوں کو مہنگے داموں زمین فروخت کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں