ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی

بھونیشور کمار، رویندرا جدیجا، روہت شرما اور ایشانت شرما فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک February 05, 2015
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت 15 فروری کو آمنے سامنے ہوں گے۔ فوٹو؛ فائل

ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل پاکستان کے بعد بھارتی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور اس کے اہم کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ سے قبل بھارت کے 4 کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں جس سے بھارتی ٹیم کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھونیشور کمار، رویندرا جدیجا، روہت شرما زخمی ہو گئے جب کہ ایشانت شرما بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔


واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہے اور اس کے 2 فاسٹ بولر عمر گل اور جنید خان فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔




 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں