متحدہ عرب امارات نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی

یو اے ای نے داعش کی جانب سے اردنی پائلٹ کے اغوا کے بعد ہی امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک February 05, 2015
داعش کے خلاف شمالی عراق میں اپنا سرچ اور ریسکیو آپریشن بہتر بنائے، یو اے ای۔ فوٹو؛ فائل

متحدہ عرب امارات نے اردن کے مغوی پائلٹ کی ہلاکت کے بعد داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دسمبر میں شام میں اردن کے طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعے کے بعد اپنے پائلٹس کی جانوں کے خطرے کے پیش نظر داعش کے خلاف امریکی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ یو اے ای حکام کو اس بات کا خدشہ لاحق تھا کہ اگر ان کی خواتین پائلٹس داعش کے ہاتھ لگ گئیں تو پھر وہ ان کے ساتھ نجانے کیا سلوک کریں گے۔

یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کو چاہیئے کہ وہ داعش کے خلاف شمالی عراق میں اپنا سرچ اور ریسکیو آپریشن بہتر بنائے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات اس وقت تک امریکی اتحاد میں دوبارہ شامل نہیں ہو گا جب تک آسپریز جہازوں کو شمالی عراق میں تعینات نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے گزشتہ برس دسمبر میں اردن کے پائلٹ کو شام میں جہاز کے تباہ ہونے کے چند منٹ بعد ہی اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور پھر 3 روز قبل داعش نے اسے زندہ جلا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں