بالی ووڈ کے معروف موسیقار اسماعیل دربار تشدد کے الزام میں گرفتار

اسماعیل دربار سےکام کا معاوضہ طلب کیا تو پہلےانہوں نے دھمکیاں دیں اور پھر بدترین تشدد کا نشانہ باڈالا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر


ویب ڈیسک February 05, 2015
اسماعیل دربار نے حراست کے فوری بعد عدالت سے اپنی ضمانت کرالی فوٹو:فائل

KARACHI:

بالی ووڈ کے معروف موسیقار اسماعیل دربار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر تشدد کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رقم کے تنازع پر موسیقار اسماعیل دربار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرشانت چوہدری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کے ناک اور منہ سے خون آنے لگا اور چہرے پر بھی چوٹیں آئیں، زخمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اسماعیل دربار کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کمپوزر اسماعیل دربار انہیں کام کا معاوضہ نہیں دے رہے تھے اور جب ان سے معاوضہ طلب کیا تو پہلے تو دھمکیاں دیں اور پھر بدترین تشدد کا نشانہ باڈالا۔


پولیس نے اسماعیل دربار کو حراست میں لیا تو انہوں نے فوری طور پر عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنی ضمانت کرالی۔ دوسری جانب لین دین کے اسی مقدمے میں ایک روز قبل پولیس نے اسماعیل دربار کے صاحبزادے زید اور اس کے 2 دوستوں کو بھی حراست میں لیا تھا جنہیں بعدازاں عدالت سے ضمانت لینے پر چھوڑ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں