کراچی میں کوچنگ سینٹر کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے 2 طالب علم گرفتار
طالب علم اپنے کوچنگ اسٹاف کو بھی ہراساں کرتے تھے، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ
گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کے دوران کوچنگ سینٹر کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے 2 طلب علموں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران کوچنگ سینٹر کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے 2 طالب علموں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق طالب علم اپنے کوچنگ اسٹاف کو بھی ہراساں کرتے تھے اور طالب علموں کا موقف ہے کہ انہوں نے یہ کام محض مذاق کے طور پر کیا۔
پیر محمد شاہ نےمزید بتایا کہ گلستان جوہر میں پولیس کی ایک اور کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو پلاٹوں پر قبضے، 5 افراد کے قتل، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔