شامی طیاروں کی باغیوں کے زیر اثرعلاقوں پر بمباری 45 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی

بمباری باغیوں کی جانب سے دمشق میں مارٹر گولے فائر کئے جانے کے بعد کی گی جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے، حکام

شامی طیاروں نے دمشق کے مشرقی علاقوں میں 40 کے قریب حملے کئے جس میں 6 بچے بھی مارے گئے، فوٹو : فائل

شامی طیاروں کی باغیوں کے زیر اثر مختلف علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک جب کہ 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی طیاروں نے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے زیر اثر مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک جب کہ 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق بمباری باغیوں کی جانب سے دارالحکومت دمشق میں 70 مارٹر گولے فائر کئے جانے کے بعد کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


شامی مشاہداتی گروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق شامی طیاروں نے دمشق کے مشرقی علاقوں میں 40 کے قریب حملے کئے جس میں 6 بچے بھی مارے گئے جب کہ حکومت کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حملے بھی کئے جارہے ہیں جن میں زیادہ تر بے گناہ شہری ہلاک ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 میں شروع ہونے والی بغاوت نےحکومت کی جانب سے مخالفین کے خلاف سفاکانہ کریک ڈاؤن کے بعد خانہ جنگی کی صورتحال اختیار کرلی ہے جس میں اب تک 2 لاکھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
Load Next Story