فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں فنکار بیرون ملک جا کر اپنی شناخت برقرار رکھیں عابد علی

ہمارا ڈرامہ اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت بیرون ممالک بہت مقبول تھا، عابد علی


Cultural Reporter February 06, 2015
ہمارا ڈرامہ اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت بیرون ممالک بہت مقبول تھا، عابد علی فوٹو: فائل

MULTAN: سنیئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ فلمیں بننے سے فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ رہی ہیں ، ماضی میں بھی شہر قائد میں بننے والی فلموں کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا ۔عابد علی نے کہا کہ ہمارا ڈرامہ اپنی مضبوط کہانی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت سمیت بیرون ممالک بہت مقبول تھا ، مگر افسوس کہ اس وقت کہانی سے زیادہ گلیمر پر توجہ دی جارہی ہے۔ ہمارے پاس کم وسائل میں بھی اچھا کام کرسکتے ہیں اس وقت بھی کم وسائل میں ہی پروڈکشن ہورہی ہے ۔ پاکستانی فنکار بھارت جائیں یا کسی اور ملک میں یہ اچھی بات ہے مگر انھیں اپنی شناخت اور اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں بھی ایک فلم بنانے کا سوچ رہا ہوں جس پر جلد ہی کام شروع کردوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں