پاکستانی بینڈ سوچ کا گانا ’’آواری‘‘ گیما ایوارڈ میں بہترین ترتیب اور میوزک ڈائریکٹر کی کیٹگری میں شام?
اپنی اس کامیابی کو والدین اور ملک وقوم کے نام کرتے ہیں، عدنان دھول
پاکستانی میوزک بینڈ سوچ کا گانا ''آواری '' گیما میوزک ایوارڈ میں بہترین ارینجمنٹ اور میوزک ڈائریکٹر کی کیٹگری میں شامل ہوگیا ہے۔
سوچ بینڈ نے یہ گانا بھارتی فلم ''اک ولن'' کے لیے گایا تھا جو میوزک چارٹس میں سرفہرست رہا ۔ اس گانے کی کمپوزیشن اور ارینجمنٹ عدنان دھول اور ربیع احمد کے ہی تھے۔ اس گانے پر سوچ بینڈ بہترین گانے کی کیٹگری میں گرین ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ فلم فیئر ایوارڈ میں بھی بہترین گانے کی کیٹگری میں نامزد تھا۔
سوچ بینڈ کے گلوکار عدنان دھول نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ کامیابیاں ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلے ہی گانے کی ایوارڈز میں نامزدگی نے حوصلے بڑھا دیے ہیں، اپنی اس کامیابی کو والدین اور ملک وقوم کے نام کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ تقریب 24 فروری کو بھارت میں ہوگی جس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔