شدید تنقید پر ’’روسٹ شو‘‘کو یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا

دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹویٹر صارفین نے شو میں فحش زبان کے استعمال اور نازیبا مذاق پر شدید تنقید کی تھی۔

دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹویٹر صارفین نے شو میں فحش زبان کے استعمال اور نازیبا مذاق پر شدید تنقید کی تھی۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
بھارت میں شدید تنقید کے بعد کامیڈی شو ''روسٹ شو''کو وڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا۔


اسٹینڈ اپ کامیڈی گروپ''اے آئی بی''نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ کو شو میں مدعو کیا تھا۔ دائیں بازو کی تنظیموں اور ٹویٹر صارفین نے شو میں فحش زبان کے استعمال اور نازیبا مذاق پر شدید تنقید کی تھی۔ یہ شو امریکی روسٹ شو کی نقل ہے جس میں مشہور شخصیات کی نقل اتاری جاتی ہے۔ شو کی میزبانوں میں کرن جوہر بھی شامل تھے۔ شو کو یوٹیوب پر جاری ہونے کے چند دنوں کے اندر 80 لاکھ افراد نے دیکھا۔
Load Next Story