جامعہ کراچی میں نجی سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کا فیصلہ

اس وقت یونیورسٹی کو سائنسی بنیادوں پر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈزکی ضرورت ہے۔


Safdar Rizvi February 06, 2015
ممکنہ طورپر یہ نجی سیکیورٹی گارڈز’’ ایکس سروس مین، ریٹائر فوجی، رینجرز ہوسکتے ہیں جن کی تصدیق اسپیشل پولیس برانچ کی جائے گی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: جامعہ کراچی نے ملکی تعلیمی اداروں میں موجودہ درپیش صورتحال اور یونیورسٹی میں غیرتربیت یافتہ گارڈزکی موجودگی کے سبب جامعہ میں نجی سیکیورٹی گارڈ کی خدمات لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

ابتدائی طور پر30 تربیت یافتہ نجی سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز زیرغورآگئی،مذکورہ فیصلہ مختلف حساس اداروں کی جانب سے جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پرسخت سیکیورٹی اقدامات کرنے کی رائے سامنے آنے کے بعد کیاگیا ہے، معاملے کوتفصیلی ورکنگ پیپر کے ساتھ کل سینڈیکیٹ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیاجارہا ہے'' ایکسپریس''کو یونیورسٹی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ اس سلسلے میں تیارکیے گئے ورکنگ پیپر میں یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اختیارکیا ہے کہ رینجرز سمیت دیگرسیکیورٹی ایجنسیز کی رائے ہے کہ کسی ناخوش گوارواقعے سے نمٹنے کے لیے جامعہ کراچی کواپنے تمام داخلی دروازوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ضرورت ہے۔

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ زیادہ ترحادثات گاڑیوں کے حدود کے اندر داخلے کے سبب رونماہوتے ہیں، یونیورسٹی کے پاس باقاعدہ تربیت یافتہ سیکیورٹی عملہ نہیں ہے اوراس وقت یونیورسٹی کو سائنسی بنیادوں پر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈزکی ضرورت ہے، جامعہ کراچی میں 31ہزارطلبا اور4ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، روزانہ کی بنیادپر2 افرادجن میں الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلبا اوراساتذہ شامل ہیں، جامعہ کراچی کا دورہ کرتے ہیں اور محتاط اندازے کے مطابق 45ہزارافراد روزانہ جامعہ کراچی میں آتے ہیں جن کے لیے 120گارڈز تعینات ہیں جبکہ یونیورسٹی کے 5 داخلی دروازے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید کہا گیاہے کہ سیکیورٹی گارڈکی تعداد ناکافی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ تربیت یافتہ ہیں اورنہ ہی ان کے پاس اسلحہ موجود ہے اور کسی غیریقینی صورتحال کوقابونہیں کرسکتے جس کے سبب حساس اداروں کی جانب سے تجاویز کی روشنی میں جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں سیکیورٹی اقدامات لازمی ہیں،ایسی صورتحال میں یونیورسٹی کوفوری طورپر30تربیت یافتہ نجی گارڈزکی ضرورت ہے جوداخلی دروازوں پر تعینات کیے جائیں، ممکنہ طورپر یہ نجی سیکیورٹی گارڈز'' ایکس سروس مین، ریٹائر فوجی، رینجرز ہوسکتے ہیں جن کی تصدیق اسپیشل پولیس برانچ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں