پولیس نے 20 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کی گرفتاری ظاہر کردی

چند روز قبل کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو ٹارگٹ کلر عبید الرحمٰن کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی۔


Staff Reporter February 06, 2015
ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) سینٹرل کو تحلیل کر کے ٹیم کے سربراہ کو معطل کر دیا۔ فوٹو: فائل

ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نے چند روز قبل گرفتار کیے جانے والے ملزم عبید الرحمٰن کی گرفتاری پریس کانفرنس میں ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم ہے، ملزم نے 20 سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی پولیس کے ترجمان انسپکٹر عتیق کی جانب سے میڈیا کو ٹارگٹ کلر عبید الرحمٰن کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی کہ ملزم کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا،ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) سینٹرل کو تحلیل کر کے ٹیم کے سربراہ کو معطل کر دیا اور ایس پی گلبرگ ڈویژن فیصل نور کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں