کشمیراٹوٹ انگ ہے بھارت پاکستان کے یوم یکجہتی منانے پرسیخ پا

پاکستان کو اس قسم کی حرکتیں کرنے کی بجائے اپنے مسائل کے حل پرتوجہ دینی چاہئے، ترجمان وزارت خارجہ سیداکبرالدین


Online February 06, 2015
پاکستان کو اس قسم کی حرکتیں کرنے کی بجائے اپنے مسائل کے حل پرتوجہ دینی چاہئے، ترجمان وزارت خارجہ سیداکبرالدین فوٹو:فائل

بھارت نے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام سے یوم یکجہتی منانے پر شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی حکام اوربدنام عناصرکی جانب سے نام نہاد کشمیرڈے منانے کااقدام بے سودکاوش اور ان کے توسیع پسندانہ عزائم کا آئینہ دارہے.

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سیداکبرالدین نے بتایاکہ ہم پاکستانی رہنماؤں اوربدنام عناصرکی سرگرمیوں سے آگاہ ہیں، پاکستان کی جموں وکشمیرمیں خودکوتباہ کرنے والے اور توسیع پسندانہ عزائم کے حوالے سے بے سودکوشش اچھی طرح سے جانی پہچانی ہے، پاکستان کو اس قسم کی حرکتیں کرنے کی بجائے اپنے مسائل کے حل پرتوجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے ایک بارپھربھارت کے مقوف کو دہرایا کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں