کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو رحیم داد ساتھی سمیت ہلاک

مقابلے میں 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا


ویب ڈیسک February 06, 2015
ملزمان کے قبضےسےکلاشنکوفیں،راکٹ اور سیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ فوٹو: فائل

خیر شاہ میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں بدنام زمانہ رحیم داد سمیت 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کندھ کوٹ کے علاقے خیر شاہ میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں بدنام زمانہ ڈاکو رحیم داد اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک جب کہ اس کے 4 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضےسےکلاشنکوفیں، راکٹ اور سیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔