داعش کفر کے راستے پر گامزن اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں مفتی اعظم سعودی عرب

کسی بھی انسان کو زندہ آگ میں جلانا حرام ہےاوراردنی پائلٹ کو آگ میں ‌زندہ جلانے والوں کاکوئی دین اورمذہب نہیں،مفتی اعظم

دنیا اس قسم کے مجرمانہ فعل کرنے والوں کو اسلام کا نمائندہ نہ سمجھے، سعودی مفتی اعظم۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم کفر کے راستے پر گامزن اور اسلام کی کھلی دشمن ہے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو زندہ آگ میں جلانا اسلام میں‌ قطعی حرام ہے اورانسان کو زندہ جلانا داعش کے ان خوارج کا وحشیانہ فعل ہے جو خود کو اسلام کا سب سے بڑا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں لیکن ان کے تمام دعوے باطل ہیں، وہ کفر کے راستے پر گامزن ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں۔ الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ اردنی پائلٹ کو آگ میں ‌جلانے والوں کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے اور دنیا اس قسم کے مجرمانہ فعل کرنے والوں کو اسلام کا نمائندہ نہ سمجھے۔

واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ برس نومبر میں شام میں ایک طیارے کو مار گرانے کے بعد زندہ بچ جانے والے اردنی پائلٹ کو اپنی حراست میں لے لیا تھا جسے انہوں نے چند روز قبل زندہ جلا کر ہلاک کر دیا۔
Load Next Story