فیصل آباد تھانہ حملہ کیس گرفتارن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب بری
انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد تھانہ حملہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی رانا شعیب ادریس کو بری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصل آباد کے تھانہ کھڑیانوالہ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس کو گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کردیا۔ عدالت کے روبرو تھانے کے ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ اندھیرا ہونے کے باعث حملہ آور کو پہچان نہیں سکا جب کہ عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر رانا شعیب کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی رانا شعیب ادریس اور ان کے ساتھیوں پر تھانہ کھڑیانوالہ سے ملزمان کو چھڑانے کا الزام تھا۔