سانحہ شکارپور کے منصوبہ سازوں کی نشاندہی ہوگئی ہے چوہدری نثارعلی

دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے بے گناہ افراد کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے، وفاقی وزیر داخلہ

سانحہ پشاور کے سرحد پار موجود منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو:فائل

لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہےکہ شکار پور کی لکھی در امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث منصوبہ سازوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں اپنے بیان میں چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ شکار پور میں لکھی در امام بارگاہ دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور اس کے منصوبہ سازوں کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں ملوث عناصر کو موقع پر ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ واقعے کے سرحد پار موجود منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان مکمل تعاون ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں اور ملک سے اس ناسور کا خاتمہ کرکے بے گناہ افراد کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔
Load Next Story