دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے پرویزمشرف

پاک فوج ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف


ویب ڈیسک February 06, 2015
قیام امن کے لیے تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، سابق صدر، فوٹو:فائل

HERNDON, VA, US: سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے لیکن ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردی ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں