سیکیورٹی خدشات کے باعث متحرک شہباز شریف کی سرگرمیاں محدود

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئی سیاسی شخصیات کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا جن میں شہباز شریف سرفہرست ہیں


ویب ڈیسک February 06, 2015
شہباز شریف کی گزشتہ چند ہفتوں سے سرگرمیوں کا دائرہ کار صرف لاہور تک ہی محدود ہے، برطانوی نشریاتی ادارہ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو کچھ عرصے پہلے تک انتہائی متحرک نظر آتے تھے اب سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی تمام سرگرمیاں محدود کئے ہوئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پشاور حملے کے بعد حکومت نے سزائے موت پر عائد 6 سالہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو اس حوالے سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنے کی تنبیہہ کی تھی، اس تنبیہہ کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئی سیاسی شخصیات کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرفہرست ہیں۔

نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گزشتہ چند ہفتوں سے سرگرمیوں کا دائرہ کار صرف لاہور تک ہی محدود ہے بلکہ وہ لاہور میں بھی عوامی اجتماعات میں کم ہی دکھائی دے رہے ہیں اور شہر میں ان کی آخری عوامی تقریب 8 جنوری کو نوجوانوں کی قرضہ اسکیم تھی جو ماڈل ٹاون میں ان کے دفتر پر ہی منعقد کی گئی، چند روز قبل انہوں نے پنجاب ایلیٹ فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بھی شرکت کی تھی تاہم اس تقریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے اور اس تقریب کے لئے سیکیورٹی کے انتظامات میں فوج کا عمل دخل کافی زیادہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں