وفاق نے کراچی کی بجلی بند کی تو شہر اندھیرے میں ڈوب جائے گاکے الیکٹرک

وفاقی حکومت نے کراچی کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی بند کی تو صورتحال مزید خراب ہوجائے گی، کے الیکٹرک

نیشنل گرڈ سے کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہوچکا ہے، فوٹو: فائل

KARACHI:
کے الیکٹرک نے کراچی کو نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع ہونے کی صورت میں شہر میں بلیک آؤٹ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔


ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی کٹوتی نہ صرف صورتحال کو مزید خراب کردے گی بلکہ اس سے شہر بلیک آؤٹ کی زد میں آجائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالت نے نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع کرنے پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے جس کے بعد کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی کٹوتی توہین عدالت ہوگی۔

واضح ہے کہ نیشنل گرڈ سے کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہوچکا ہے جس کےبعد وفاق اور کے الیکٹرک میں شہر کو بجلی کی فراہمی سے متعلق کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا ہے جب کہ گزشتہ دنوں وزارت پانی بجلی کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ کراچی کو دی جانے والی بجلی ملک کے دیگر علاقوں کو فراہم کی جائے گی اور کے الیکٹرک اپنے بند پاورپلانٹ سے بجلی پیدا کرے۔
Load Next Story