ورلڈکپسری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی سے چیئرلیڈرزکی شکایت کردی

ہمارا چیئرلیڈرز سے کوئی تعلق نہیں آئی سی سی نے خود کنٹریکٹ دیا ہے، سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا


AFP October 05, 2012
ہمارا چیئرلیڈرز سے کوئی تعلق نہیں آئی سی سی نے خود کنٹریکٹ دیا ہے، سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا فوٹو فائل

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی سے چیئرلیڈرز کی شکایت کردی۔

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے والی ڈانسرز مقامی اور غیرملکی میڈیا میں ہدف تنقید بنی ہوئی ہیں، کسی بھی چھکے چوکے یا وکٹ گرنے کے وقت ان کے رقص کرنے میں کوئی تال میل ہی نہیں ہوتا، ایک اخبار نے تو ان کو گرم چھت پر اچھلتی بلیوں سے بھی تشبیہ دی، سری لنکا کرکٹ کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ ہمارا چیئرلیڈرز سے کوئی تعلق نہیں آئی سی سی نے خود کنٹریکٹ دیا ہے۔ ادھر منتظمین نے کہاکہ ہم نے چیئرلیڈرز کیلیے کنٹریکٹ ایک غیرملکی کمپنی کو دیا تھا جس نے سری لنکن فرم کو سب کنٹریکٹ دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔