یمن میں حوثی باغیوں نے حکومت پر قبضہ کر کے پارلیمنٹ تحلیل کردی

5ممبران پر مشتمل صدارتی کونسل عبوری حکومت بنائے گی جو 2سال تک ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی، باغیوں کا اعلان


AFP February 07, 2015
باغیوں نے صنعا پر ستمبر میں قبضہ حاصل کیا تھا جس کے نتیجے میں جنوری میں صدر اور وزیراعظم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: یمن کے حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعا میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حکومت پر قبضہ کرکے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔

5غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبران پر مشتمل صدارتی کونسل عبوری حکومت بنائے گی جو 2سال تک ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ ٹیلی ویژن پر کیے گئے اعلان کے مطابق پارلیمان تحلیل ہونے کے بعد صدارتی کونسل عبوری مدت کے لیے ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ یاد رہے کہ باغیوں نے صنعا پر ستمبر میں قبضہ حاصل کیا تھا جس کے نتیجے میں جنوری میں صدر اور وزیراعظم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حوثی باغیوں نے یہ اعلان اس وقت کیا جب اقوام متحدہ کی جانب سے امن مذاکرات کی کوشش ناکام ہوگئی۔

حوثیوں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک 'آئینی حکم نامے' میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا 551 ممبران پر مشتمل ایک نیشنل کونسل بنائے گی جو تحلیل شدہ پارلیمان کی جگہ لے گی۔ یاد رہے کہ جزیرہ نما عرب میں برسرپیکار القاعدہ نے جہاں گذشتہ 4سال میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہٹانے کی احتجاجی تحریک سے پیدا ہونے والی بے چینی اور افراتفری کا بھرپور فائدہ اٹھایا وہیں حوثی قبائل کی طرف سے بھی صدر ہادی کی حکومت کو مسلسل مزاحمت کا سامنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں