
کیمرون کے حکام کے مطابق بوکو حرام کے جنگجوئوں نے جمعہ کے روز صبح سویرے کیمرون کے سرحدی گائوں بوسو پر حملہ کیا اور نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 100سے زائد شہری ہلاک اور 500کے قریب زخمی ہوگئے۔ صوبے دفاعہ کے گورنر یعقوبہ صمونہ گوف کے مطابق فوج نے بوکوحرام کے جنگجوئوں سے مقابلہ شروع کردیا اور ایک گھنٹے کی لڑائی کے بعد انھیں پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے حملے کے دوران بھاری اور چھوٹے ہتھیاروں کی آوازیں گونجتی رہیں اور راکٹ حملوں سے گھر لرز اٹھے ۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بوکو حرام کے حملے میں ٹائون ہال اور پریفکٹ آفس کو بھی خاصہ نقصان پہنچا ہے اور وہاں سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے ۔حکام کے مطابق فوج بوکو حرام کی طرف سے دوبارہ ممکنہ چڑھائی کے پیش نظر الرٹ ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔