اسلام آباد ایئرپورٹ سے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

ملزم محمد اکرم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے قطر سے واپس آیا تھا۔


ویب ڈیسک February 07, 2015
حکام نے مسافر کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ایف آئی اے سیل بھجوادیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بےنظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والا مسافر پولیس کو مطلوب ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات حکام نے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے قطر سے آنے والے ایک مسافر محمد اکرم کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے مسافر کو ایف آئی اے سیل بھجوا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اکرم قتل کے ایک مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا، اسی سلسلے میں اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔