کشمیر بھارت کا نہیں ہمارا اٹوٹ انگ ہے پاکستان

مسئلہ کشمیر حل ہوگیا تو جنوبی ایشیاء میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوجائے گی، مسعود خان


ویب ڈیسک February 07, 2015
اپنی شہ رگ کی حفاظت کے لئے پاکستان نے اپنا ایک بازو گنوایا، مسعود خان فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ اپنی شہ رگ کی حفاظت کے لئے پاکستان نے اپنا ایک بازو گنوادیا،کشمیر بھارت کا نہیں ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔

نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے میں 'یوم یکجہتی کشمیر' کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ کشمیر بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کی حفاظت کے لئے پاکستان نے اپنا ایک بازو گنوایا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے لازمی ہے، پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کی ہے، آج بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے، وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے ہٹانے کے لئے کی جارہی ہے لیکن پاکستان اپنے اصولی اور غیر متزلزل موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔