سیاسی جماعتوں کے بھتہ اور عسکری ونگز ختم ہونے چاہئیں عمران خان

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام آنے سے دھچکا لگا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک February 07, 2015
ہمارے بے حس حکمرانوں نے عام شہریوں کی زندگی کی قدرو قیمت ہی گرادی ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام آنے سے دھچکا لگا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بے حس حکمرانوں نے عام شہریوں کی زندگی کی قدرو قیمت ہی گرادی ہے، سیاسی جماعتوں کے بھتہ اور مسلح ونگز ختم ہونے چاہیئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی کے آئی ٹی رپورٹ نے ہلا کر رکھ دیا ہے اور یقین نہیں آتا کہ بھتہ نہ دینے پر بھی اتنی سنگدلی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ 30 ماہ قبل بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں لگنے والی آگ خود نہیں لگی تھی بلکہ بھتہ نہ دینے پر ایک سیاسی جماعت نے لگوائی تھی جس میں 250 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 6 سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔