ایم کیوایم کے کارکن کی ہلاکت جسٹس محمد علی مظہر جوڈیشل کمیشن کے سربراہ مقرر
جسٹس محمد علی مظہر کا نام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تجویز کیا،
سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس محمد علی مظہر کو ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کی پولیس حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے جسٹس محمد علی مظہر کا نام ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کی پولیس حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے تجویز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری سطح پر نوٹی فکیشن آج شام تک جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے فراز عالم کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کو مسترد کردیا تھا۔