انار میں دنیا کے ہر پھل سے زائد فوائد پوشیدہ ہیں تحقیق

انارکا استعمال چربی گھٹانےاور خون کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے علاوہ کینسر، ذیابطیس اور جگر کیلئے انتہائی مفید ہے۔


ویب ڈیسک February 07, 2015
انار میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، فوٹو: فائل

ویسے تو قدرت نے ہر پھل میں کچھ نہ کچھ فوائد پوشیدہ کررکھے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انار کو ایسا پھل قرار دیا ہے جس میں دنیا کے ہر پھل سے زیادہ فوائد ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے گزشتہ ایک برس کے دوران مختلف اداروں اور سائنس دانوں کی جانب سے انار پر کی جانے والی تحقیق پر مشتمل تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق صحت کے حوالے سے انار وہ پھل ہے جس میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ فوائد پوشیدہ ہیں۔ روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے قدرتی اجزاء موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی بہترین ٹانک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کو کئی فاضل مادوں کے اثرات سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا باقاعدہ استعمال ناصرف پروسٹیٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے بلکہ پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو ختم بھی کرسکتا ہے۔ کھانے کے بعد انار کھانے سے خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھا جاسکتاہے۔ انار دل کی شریانوں کو چربی سے پاک کرکے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ قدرت کا یہ انمول تحفہ جلد اور جگر کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |