آصف زرداری کا چوہدری شجاعت سے ٹیلی فونک رابطہ سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں صوبہ پنجاب بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا


ویب ڈیسک February 07, 2015
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں صوبہ پنجاب بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں سینیٹ کے انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں صوبہ پنجاب بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ملک میں دہشت گردی اور سیکیورٹی کے امور بھی زیرغور آئے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ کے انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو بھی سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری کا پیغام لے کر چوہدری شجاعت سے ملے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں