وزارت داخلہ نے 12 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوا دیئے ترجمان پاک فوج

مقدمات صوبائی ایپیکس کمیٹیوں نے وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے، میجر جنرل عاصم باجوہ


ویب ڈیسک February 07, 2015
سانحہ پشاور کے بعد آئین میں 21 ویں ترمیم منظور کی تھی جس کے تحت ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے فوٹو؛ فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کو دہشت گردوں کے خلاف مقدمات موصول ہورہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر 12 مقدمات کی ملٹری کورٹس میں سماعت ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صوبائی ایپیکس کمیٹیوں نے وفاقی وزارت داخلہ کو دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات چلانے کے لئے بھجوائےتھے، جنہیں جانچ پڑتال کے بعد وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کو بھجوائے ہیں، ابتدائی مرحلے میں فوجی عدالتوں میں 12 مقدمات کی سماعت ہوگی اور اس سلسلے میں قانونی عمل شروع ہو گیاہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے آئین میں 21 ویں ترمیم منظور کی تھی جس کے تحت ملک بھر میں فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جن میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات چلیں گے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |