تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی ثالثی پر تیار ہے سید خورشید شاہ

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد سینیٹ انتخابات کی وجہ سے ہوا ہے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک February 07, 2015
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی ثالثی پر تیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی ثالثی پر تیا رہے جب کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بہتر تعلقات کے بھی خواہش مند ہیں۔ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں آنا جانا چلتا رہتا ہے اور پیپلزپارٹی سے اس کا اتحاد سینیٹ انتخابات کی وجہ سے ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں