ٹی سی پی نے کاٹن جنرز کواب تک ادائیگی نہیں کی

94 ہزار 900 گانٹھ روئی خریدی گئی تھی،ڈیڑھ ماہ گزرگیاادائیگی شروع ہی نہیں ہوئی


Khabar Nigar February 08, 2015
ٹی سی پی نے کاٹن جنرز سے 94 ہزار 900 گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی لیکن ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی ایک کو بھی ادائیگی نہیں کی۔ فوٹو: فائل

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے کاٹن جنرز سے خریدی گئی روئی کی تاحال ادائیگی شروع نہیں کی ہے ۔

جس سے جنرز برادری تشویش کا شکار ہے۔ ٹی سی پی نے کاٹن جنرز سے 94 ہزار 900 گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی لیکن ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی ایک کو بھی ادائیگی نہیں کی۔ جنرز ذرائع کے مطابق ٹی سی پی سے رابطہ کرنے پر مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 10 لاکھ گانٹھ روئی کی خریداری کرنا تھی مگر ٹی سی پی نے کاٹن جنرز کے ساتھ صرف 3 لاکھ 90 ہزار 800 گانٹھ روئی خریدنے کے معاہدے کیے مگر یہ روئی بھی نہیں اٹھائی گئی اور صرف 94 ہزار 900 گانٹھ روئی خریدی گئی۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سے جنرز کو ادائیگیاں شروع کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔