خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے 8ڈالرفی بیرل بڑھ گئیں
سونے کے نرخ36ڈالرنیچے،چاندی مہنگی،پلاٹینم وپلاڈیم کے دام میں بھی اضافہ
خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے بڑھ گئیں۔ مبصرین کے مطابق امریکی سپلائی محدود ہونے کے واضح اشارے ملے ہیں۔
جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا، خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے منافع محدود ہونے کی وجہ سے مختلف امریکی کمپنیوں نے شیل آئل کی پیداوار کے لیے سرمایہ کاری محدود کردی، برطانوی اور کینیڈین کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری روکنے کا اعلان کیا ہے جس کا اثر مارکیٹ میں تیل قیمتوں پر پڑا شروع ہوگیا اور اس اثر کی وجہ سے قیمتیں اوپر کی طرف جا رہی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر لندن انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی مارچ میں فراہمی کے لیے قیمت کم وبیش 8ڈالر کے اضافے سے 57.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو ایک ہفتے قبل 49.65ڈالر فی بیرل تھی، اسی طرح نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ خام تیل کے آئندہ ماہ ترسیل کے لیے نرخ 45.35 ڈالر سے بڑھ کر 51.69 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تاہم امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے میں 36ڈالر کی کمی سے 1234ڈالر فی اونس اور چاندی کی 16.92ڈالر سے بڑھ کر 17.45ڈالر فی اونس ہوگئی، لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1221ڈالر سے بڑھ کر 1239ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 775ڈالر سے بڑھ کر 786ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری طرف بیشتر صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 5ہزار468ڈالر سے بڑھ کر 5ہزار677 ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی 1 ہزار 863 ڈالرسے بڑھ کر 1ہزار 878ڈالر، لیڈ کی 1ہزار 845ڈالر سے بڑھ کر 1ہزار 860 ڈالر، ٹین کی 19ہزار250ڈالر سے گھٹ کر 18ہزار920ڈالر اور قلعی کی 14ہزار 720ڈالر سے بڑھ کر 14ہزار920ڈالر فی ٹن ہوگئی، لندن فیوچر ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں استحکام رہا اور قیمتیں 382ڈالر فی ٹن کی سطح پر برقرار رہیں۔