ہماری موسیقی کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی تحسین جاوید

ملک کی میوزک انڈسٹری کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دکھ ہوا ہے، تحسین جاوید


Cultural Reporter February 08, 2015
کراچی میں سب سے زیادہ میوزک شوز ہوا کرتے تھے فنکاروں کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا وہ بیک وقت کئی کئی شوز میں شرکت کرتے تھے، تحسین جاوید فوٹو : فائل

مشہور گیتوں کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار تحسین جاوید گزشتہ دنوں امریکا سے پاکستان آئے ہوئے ہیں، وہ ان دنون میوزک کے حوالے سے دو اہم پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں،جب کہ چند نجی چینلز پر وہ اپنے نئے گیت آن ائیر کریں گے۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے ملک کی میوزک انڈسٹری کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دکھ ہوا ہے کیونکہ مجھے وہ دور بھی یاد ہے جب کراچی میں سب سے زیادہ میوزک شوز ہوا کرتے تھے فنکاروں کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا وہ بیک وقت کئی کئی شوز میں شرکت کرتے تھے، روزانہ کسی نہ کسی گلوکار کا نیا البم مارکیٹ میں آتا تھا،معلوم نہیں ہماری موسیقی کو کس کی نظر لگ گئی، اب نئے البم کی ریلیز اہم مسئلہ بن گیا ہے، فنکاروں کے نئے البم تیار ہیں لیکن وہ مارکیٹ میں لانے سے خوف زدہ ہیں کیونکہ غیر قانونی آڈیو اور سی ڈیز تیار کرنے والے ان کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔