پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر تارکین وطن میں جشن کا سماں

15 فروری کو ایڈیلیڈ میں پاک بھارت مقابلے کی ٹکٹیں صرف 20 منٹ میں ہی فروخت ہوگئی تھیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ 15 فروری کو 140 سال پرانے ایڈیلیڈ اوول میں ہورہا ہے فوٹو: فائل

پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے تارکین وطن میں جشن کا سماں ہے، 15 فروری کو ایڈیلیڈ میں دونوں ممالک کے شائقین کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جمع ہوجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ 15 فروری کو 140 سال پرانے ایڈیلیڈ اوول میں ہورہا ہے۔ اس میں تماشائیوں کی گنجائش ری ڈولپمنٹ بعد 50 ہزار ہوچکی مگر اتنے بغیر مقابلے کیلیے یہ کرسیاں بھی اونٹ کے منہ میں زیرے سے بھی کم ہیں، میچ کی ٹکٹیں صرف 20 منٹ میں ہی فروخت ہوگئی تھیں۔ سڈنی میں آئی سی سی کے منظور شدہ ٹور ایجنٹ راج چوہان کا کہنا ہے کہ صرف ہمارے شہر سے ہی 16 ہزار شائقین ایڈیلیڈ کا سفر کریں گے، ہم کئی ماہ پہلے ہی ایک رات کا ٹریول پیکج فروخت کرچکے ہیں۔ میلبورن اور برسبین سے بھی ہزاروں شائقین ایڈیلیڈ کا رخ کریں گے۔ میلبورن کے ایک رہائشی راہول گپتا نے کہا کہ میں اس میچ کے حوالے سے کافی پُرجوش اور پہلے ہی دفتر سے چھٹی لے لی ہے۔

8 افراد کے ہمارے گروپ میں میرا بھانجا بھی شامل ہے، وہ نیوزی لینڈ سے یہاں اس میچ کیلیے آرہا ہے، ہم بائی روڈ ایڈیلیڈ جائیں گے، میرا باس جانتا ہے کہ یہ ہمارا ورلڈ کپ ہے۔ ایڈیلیڈمیں بھی کرکٹ کا بخار عروج پر ہے، مقامی حکومت نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا مکمل طور پر انتظام بھی کرلیا۔ شہر کے داخلی راستوں پر ون اسٹاپ انفارمیشن شاپس بنا دی گئیں جہاں سے شائقین مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ شہر میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز وغیرہ میں 25 ہزار افرادکی گنجائش ہیں، ویسے ہی کرایوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ ٹورازم ڈپارٹمنٹ کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچز کے دوران 31 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔
Load Next Story