کچرا چننے والا شخص آئیوری کوسٹ کی فٹبال ٹیم کا کوچ بن گیا
ہاروے رینارڈ 2012 میں زیمبیا کو افریقن چیمپئن بنوا چکے ہیں
کچرا چننے والا شخص آئیوری کوسٹ کی فٹبال ٹیم کا کوچ بن گیا، ہاروے رینارڈ نے انکشاف کیاکہ کبھی وہ زندہ رہنے کیلیے کچرا اٹھانے کا کام کیا کرتے تھے۔
ان کی رہنمائی میں ٹیم اتوار کو افریقہ نیشنز کپ فائنل میں گھانا کا مقابلہ کرے گی، اس سے قبل رینارڈ2012 میں زیمبیا کو افریقن چیمپئن بنوا چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں تقریباً 8 برس تک کچرا اٹھانے کا کام کرتا رہا لیکن اب دوسری مرتبہ افریقن کپ آف نیشنز میں کسی ٹیم کی کوچنگ کررہا ہوں، یہ واقعی فٹبال کا کمال ہے۔