سندھ حکومت نے 109سالہ پرانا تاریخی اسکول 10 کروڑ میں بیچ دیا

خیرپور کے ناز پبلک اسکول میں 2300طلبہ زیر تعلیم ہیں جنھیں 100 سے زائد اساتذہ پڑھاتے ہیں


Monitoring Desk February 08, 2015
اساتذہ اور طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی اسکول کو اس کی اصل حالت میں برقرار رہنے دیا جائے۔ فوٹو: فائل

سندھ سرکار نے وزیر اعلیٰ کے آبائی شہر خیرپور کے109سال پرانے تاریخی اسکول کا سودا کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صحت کے بعد سائیں سرکار کی نا اہل انتظامیہ نے اپنی توپوں کا رخ تعلیم کی طرف کر دیاہے، سندھ کے 100سالہ تاریخی قدیم ناز پبلک سیکنڈری اسکول کو فروخت کر کے ایک غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنیکا معاہدہ طے پا گیا، یہ وہی سکول ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں نے تعلیم حاصل کی۔

64ایکڑ اراضی پر قائم اس تاریخی اسکول کا سنگ بنیاد 1906میں رکھا گیا تھا۔ یہاں 2300طلبہ زیر تعلیم ہیں جنھیں 100 سے زائد اساتذہ پڑھاتے ہیں لیکن محکمہ تعلیم کو نہ جانے کیا سوجھی کہ ایسے تعلیمی ادارے کو 10کروڑ کے عوض3سال کیلیے ایس ایم بک نامی تنظیم کو فروخت کر دیا گیا،ا سکول کی فروخت کا اعلان کیاگیا نہ کوئی اشتہار دیاگیا، اساتذہ اور طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی اسکول کو اس کی اصل حالت میں برقرار رہنے دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں