کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک

ہلاک ملزمان قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس


ویب ڈیسک February 08, 2015
ہلاک ملزمان کی شناخت زبیر وحشی اور اکبر عرف اکبری کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

NEW DELHI: پولیس نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کے دوران جھڑپ میں لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ میں لیاری گینگ وار کے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت زبیر وحشی اور اکبر عرف اکبری کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں