اورکزئی ایجنسی میں دہشتگردوں نے ایک اور اسکول کو تباہ کردیا

واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک February 08, 2015
گزشتہ 3 برسوں کے دوران دہشت گرد فاٹا میں اب تک سیکڑوں اسکولوں کو تباہ کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بیزوٹ میں واقع بچیوں کے سرکاری اسکول کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے بیزوٹ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول نامی بچیوں کی درس گاہ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، واقعے کے نتیجے میں اسکول کی پوری عمارت تباہ ہوگئی تاہم عمارت میں کسی شخص کی عدم موجودگی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران دہشت گرد فاٹا میں اب تک سیکڑوں اسکولوں کو تباہ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں