سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ یا اقوام متحدہ کی ٹیم سے تحقیقات کرائی جائے الطاف حسین
کہ جےآئی ٹی رپورٹ جعلی پیروں اور عاملوں کے اشتہارات کی طرح ہے، قائد ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ یا اقوام متحدہ کی ٹیم سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کےقیام کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ جعلی پیروں اور عاملوں کے اشتہارات کی طرح ہے، اگر ایم کیو ایم کا کوئی کارکن بلدیہ سانحے میں ملوث ہوا تو یہ اس کا انفرادی فعل ہوگا،ایک شخص کا انفرادی فعل پارٹی پر نہ ڈالا جائے، ماضی میں بھی ایسی ہی غلطیاں کی گئیں جس کی وجہ سے ملک دو ٹکڑے ہوگیا۔ تحریک انصاف کے منہ سےکبھی القاعدہ اور داعش کانام نہیں نکلا جبکہ بڑے بڑے دہشت گرد جماعت اسلامی والوں کے گھروں سے نکلے ہیں۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ اور اقوام متحدہ کی ٹیم سے کرالی جائیں تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔ اگر ایم کیو ایم کے لوگ ملوث پائے گئے تو انہیں بھی پھانسی پر لٹکایا جائے۔