قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

ڈاکٹروں نے حفیظ کو 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔


ویب ڈیسک February 08, 2015
ٹیم مینجمنٹ کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں شہریار خان کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

آل رانڈر محمد حفیظ انجری کا شکار ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے جنہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔


ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا اور اس سے قبل قومی ٹیم انجریز کے بھنور میں پھنس گئی۔ جنید خان کے بعد اب محمد حفیظ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو محمد حفیظ کی انجری سے متعلق آگاہ کردیا۔


آل راؤنڈر محمد حفیظ کے ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ناصر جمشید کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جن کے پاس آسٹریلیا کا ویزہ بھی موجود ہے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں شہریار خان کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔


واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی اور ناصر جمشید بھارت کے خلاف تین میچز میں 2 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں