اسلام آباد میٹرو سروس کے لئے 17 جدید ترین بسیں راولپنڈی پہنچا دی گئیں

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو سروس کے لئے مجموعی طور 68 بسیں درآمد کی جائیں گی


ویب ڈیسک February 08, 2015
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے فوٹو: فائل

جڑواں شہروں کے درمیان جدید ترین میٹرو سروس کے لئے سوئیڈن سے منگوائی گئیں 17 جدید ترین بسیں راولپنڈی پہنچا دی گئی ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو سروس کے لئے مجموعی طور 68 بسیں درآمد کی جائیں گی جن میں سے 17 بسوں کی پہلی کھیپ راولپنڈی پہنچ گئی ہیں جبکہ دوسری کھیپ بھی رواں ماہ پہنچ جائے گی۔

میٹرو بس پراجیکٹ کمیٹی کے چئیرمین حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے ، جس کے تحت مری روڈ کے دونوں اطراف سڑکوں کی کارپٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، اس ماہ کے آخر تک میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کر لیا جائےگا ، جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف افتتاح کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں