تھر میں حکومتی غفلت کے باعث مزید 4 بچے دم توڑ گئے

مٹھی میں 3 ماہ کی گیتا، 8روز کی سبھاگی اور 5 روز کا بابو دم توڑ گیا جبکہ ڈیپلو میں بھی ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

تھر میں 900 سے زائد افراد غذائی قلت،اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

گزشتہ 2 برس سے قحط سے دوچار سندھ کے ضلع تھر پارکر میں مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج 3 ماہ کی گیتا، 8روز کی سبھاگی اور 5 روز کا بابو دم توڑ گیا ، اس کے علاوہ ڈیپلو میں بھی ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔


واضح رہے کہ تھر میں گزشتہ 3 برس سے قحط کے باعث 900 سے زائد افراد غذائی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

Load Next Story